حضور کا اسوہ ہم سب کے لیے نمونہ ہے‘اسامہ بن رضی

262

کراچی(پ ر)حضورپاک ؐنے جہالت کے اندھیروں میں دعوت کے ذریعے دین کا پیغام پھیلایا۔حضور کا اسوہ ہم سب کے لیے نمونہ ہے۔یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے کورنگی نمبر دو میں جماعت اسلامی حلقہ البدر کورنگی وسطی کے تحت 39ویں ’’پیغام مصطفی کانفرنس‘‘ سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز عمر، ثوبان بیگ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اسامہ بن رضی نے کہا کہ حضور پا کؐ ؐسے عشق مسلمانوں کی میراث ہے۔اسلام دشمن عناصر مسلمانوں سے جذبہ عشق مصطفی چھیننا چاہتے ہیں اور اسلام دشمن عناصر توہین رسالت اور شان رسالت کی توہین کر رہے ہیں۔ مسلمان اپنے آقا کریم ؐکی محبت میں کٹ جائینگے مرجائینگے لیکن کسی بھی قیمت پر اپنے آقاکی توہین برداشت نہیں کرینگے۔حضور دونوں جہانوں کے لیے رحمت ہی رحمت تھے ان کی توہین کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔توہین رسالت کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے اور تمام مقدس شخصیات کی حرمت پر ہونے والی قانون سازی پر عمل درآمد کیا حائے۔