شہبازجلد عمران کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں‘شازیہ مری

426

راچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے جبکہ آٹا، چاول ،گھی ،دالیں اور سبزیاں غریب کی خریداری سے باہر ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کو بھگانیکیلیے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے ملک میں درمیانہ طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آ چکا ہے اور نااہل حکومت کو عوام کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف جلد از جلد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں، پنجاب میں بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریککے لیے فضا سازگار ہے اور پنجاب میں بزدار کو نکالنے کے بعد عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نیازی کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی۔