بلیک لسٹ سے طالبان کو نکالنے کی روسی اپیل، طالبان مشکور

531

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: “طالبان دہشتگردی کی فہرست سے ان کا نام ہٹائے جانے کے بیان پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا شکریہ ادا کرتے ہیں.”

روسی خبر رساں ادارے TASS نے رپورٹ کہ پیوٹن نے انٹرنیشنل والڈائی کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنا چاہیے تاہم یہ اقوام متحدہ کی سطح پر ہو۔

طالبان کے رہنماؤں کے نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے کے حوالے سے عبدالقہار بلخی نے ٹویٹ کیا کہ جیسا کہ جنگ کا باب ختم ہوچکا ہے، اسی طرح تمام ممالک کو بھی اپنے تعلقات اور افغانستان کی طرف نقطہ نظر میں مثبت تبدیلی لانی ہوگی۔ ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی تعاون کے اصول کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔”

دوسری جانب پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس طالبان کو انتہا پسند گروپوں کی فہرست سے نکالنے پر غور کر رہا ہے۔ پیوٹن نے کہا ، ” ہم سب توقع کرتے ہیں کہ طالبان جو بلاشبہ افغانستان کے حالات پر قابو رکھتے ہیں ، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ افغانستان مثبت انداز میں ترقی پذیر ہو۔”