نااہل لڑکھڑاتی حکومت عوامی احتجاج کے سونامی میں ڈوب جائے گی، لیاقت بلوچ

572
file photo

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہےکہ  مہنگائی، بے روزگاری اور عوام دشمن حکمرانی کے خلاف احتجاج، دھرنے پھوٹ پڑے ہیں، نااہل لڑکھڑاتی حکومت عوامی احتجاج کے سونامی میں ڈوب جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور عوام دشمن حکمرانی کے خلاف احتجاج، دھرنے پھوٹ پڑے ہیں، 31 اکتوبر کو نوجوان مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف اور نوکریاں لینے کے لیے اسلام آباد میں احتجاج کریں گے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ پاکستان کی تمام تعمیری صلاحیتوں اور خطہ میں قیادت کی صلاحیتوں کو نااہل ناکام حکومتوں نے پسپائی اور کمزوریوں میں تبدیل کر دی ہے، آمریت ، مفاد پرست نااہل کرپٹ اور متعصب سیاسی جمہوری قیادت ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتی ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان نے تھوڑی مدت میں قوم کو مایوس کردیا اور اب یہ نوشتہ دیوار ہےکہ آئندہ 180 ماہ میں بھی حالات کا سدھار ان کے بس کا روگ نہیں، 100 دن، 6 ماہ، دو سال کے  انتظار کراتے، گھبرانا نہیں کے راگ الاپتے ملک و ملت کا وقت ضائع کر دیا ہے ۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ  پارلیمنٹ ، عدلیہ ، الیکشن کمیشن ، احتساب ، نیب اور فوج جیسے آئینی قومی ادارہ کو اپنی بد نظمی اور نا اہلی سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا ہے، نظریاتی ، اقتصادی ، انتظامی اور اخلاقی خرابیوں کی اصلاح کے لیے طویل مدت درکار ہو گی ۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ تحریک لبیک کے ساتھ حکومت نے از خود معاہدے کئے، بڑھ چڑھ کراعلانات کئے، دعوؤں  پر یوٹرن نے حالات کو خراب کر دیا ہے، تحریک لبیک پر پابندی ختم اور قیادت و کارکنان کو رہا کیا جائے ۔

تحریک لبیک کو آئین اور قانون کے دائروں میں سیاست کا حق تسلیم کیا جائے، حالات کی خرابی کے براہ راست ذمہ دار وزیر اعظم خود ہیں، پورے ملک میں حکومتی نااہلی، مہنگائی، بے روزگاری اور عوام دشمن حکمرانی کے خلاف احتجاج، دھرنے پھوٹ پڑے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل لڑکھڑاتی حکومت عوامی احتجاج کے سونامی میں ڈوب جائے گی، 31 اکتوبر کو نوجوان مہنگائی ، بے روزگاری کے خلاف اور نوکریاں لینے کے لیے اسلام آباد میں احتجاج کریں گے ۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلامیان پاکستان وطن عزیز کو غیر آئینی،  لا قانونیت، اقتصادی بحرانوں کے گرداب سے بڑی جدوجہد کریں گے جماعت اسلامی عوامی جذبات کی ترجمان بنے گی ۔