پاکستان میں کوروناوائرس کے مزید 18 مریض انتقال کرگئے

134

اسلام آباد: گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید 18مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28377تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے591نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں اس وقت کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23917تک پہنچ گئی ہے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 35 فیصد پر آ گئی ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 377 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار 536 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 917 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 614 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 16 ہزار 242 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 522 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار 58 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 25 ہزار 175 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 10 کروڑ 7 لاکھ 41 ہزار 762 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار 890 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 67 ہزار 425 ہوچکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 548 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 989 مریض پورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 895 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 440 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 715 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 679 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 938 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 435 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 185 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 355 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 383 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔