حیدرآباد: نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم

280

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی اور ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس نے ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کے افسران و جوانوں کو جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں سمیت سماج دشمن عناصر کے خلاف نمایاں اور اچھی کارکردگی دکھانے تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش رقم تقسیم کی نمایاں اور اچھی کارکردگی دکھانے پر SHO سخی پیر انسپکٹر محمد رئیس خانزادہ، SHO پھلیلی انسپکٹر نیاز احمد پنہور، SHO اے سیکشن انسپکٹر عمران رشید شیخ، SHO سائٹ سب انسپکٹر نثار احمد شاہ اور انکی پوری ٹیم سمیت اسسٹنٹ ریڈر SSP آفس وقار شیخ کو بھی کرائم ریکارڈ میں معاونت کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دیے گئے اور انہیں شاباشی دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ آئندہ بھی مزید بہتر اور نمایاں کارکردگی پیش کی جائے گے۔