صارم برنی کاچھاپے کے خلاف تحقیقات کامطالبہ

308

کراچی (نمائندہ جسارت ) صارم برنی ٹرسٹ کے بانی صارم برنی کے گھر اے این ایف نے چھاپہ مارا کچھ برآمد نہ کر سکے ، صارم برنی نے غلط اطلاعات پر اعلیٰ حکام سے چھاپے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔ صارم برنی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتا کہ بہت افسوس اور شرم کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہفتے کے روز ایک صاحب جنہوں نے اپنا نام ایوب اور تعلق اے این ایف سے بتایا،اپنا موبائل نمبر 4017174 0314 بھی دیا میری رہائش گاہ پر سرکاری گاڑی جسکا نمبر9302 GP میں اہلکاروں کے ساتھ پہنچے انہوں نے کہا کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی ہے کہ آپ کے گھر میں منشیات موجود ہے ، میں نے انہیںتلاشی کی اجازت دی ،اچھی طرح تلاشی کے بعد انہیںکچھ حاصل نہیںہوا۔ صارم برنی نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میںنے گلشن اقبال بلاک 14 میں اپنے دفتر کے نیچے منشیات کی فروخت کے حوالے سے شکا یت کی تھی تاہم کسی ادارے نے میری شکایت پرکان نہیںدھر،میرے دفتر کے نیچے دکانوں میں عرصہ دراز سے منشیات اور اسمگلنگ کا کام چل رہا ہے ، کئی بار مختلف اداروں میں شکایتیں درج کرائی گئیں لیکن آج تک کسی قسم کی کو ئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ انہوںنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی اور غیر مصدقہ اطلاعات پر چھا پے کی تحقیقات کرائیں۔