الخدمت کا نارتھ کراچی میں ویکسی نیشن سینٹر و کنسلٹنٹ او پی ڈی کا افتتاح

134

کر اچی ( نمائندہ جسارت) الخدمت میڈیکل سینٹر نارتھ کر اچی میں ویکسی نیشن سینٹر اور کنسلٹنٹ او پی ڈی کا آغاز کردیا گیاہے ۔ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کیا اس موقع پر ایگز ایکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ایڈمنسٹریٹر میڈیکل سینٹر رانا محمد انور بھی موجود تھے۔ نو ید علی بیگ نے میڈیکل سینٹراور اوپی ڈی کامعائنہ کیا اور وہاں ذمہ داران سے ملاقات کی۔اس موقع پر نویدعلی بیگ نے کہا کہ الخدمت پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے شہر بھر میں قائم اسپتالوں ،میڈیکل سینٹرز اور کلینکس میں ماہانہ ہزاروں افراد استفادہ کر تے ہیں ۔الخدمت کے کاموں کی ایک طویل فہر ست ہے لیکن اس کی بنیاد اور ہمارے نزدیک اس کا مقصد اللہ کے بندوں کی خدمت ہے ،مجھے امید ہے کہ اس سینٹرسے سرجانی ،نئی کراچی ،نارتھ کراچی، یوپی موڑ،بفرزون اور اطراف کی آبادیوں کے لوگ استفادہ کر یں گے ۔انہوں نے میڈیکل سینٹرز میں کام کرنے والے کارکنان سے بھی کہا کہ ان کے نزدیک خدمت کا جذبہ اولین مقصد ہونا چاہیے ۔