منشیات فروشی ودیگر سنگین جرائم میں ملوث 101 ملزم گرفتار

450

کراچی (نمائندہ جسارت) شہر میں کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھا پوں کے دوران منشیات فروشی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 101 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، چھینی گئی موٹر سائیکلیںاور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی ایس ایس پی سرفراز نواز کے مطابق گارڈن تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھا پا مار کر اسٹریٹ کرائمز اور مو ٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی ایس ایس پی سرفراز نواز کے مطابق میٹھا در تھانے کی حدود میںدوران پیٹرولنگ ماچس بم/ پٹاخے سپلائی کرنے والے ملزمان بم/پٹاخوں سے لوڈ سوزوکی سمیت ملزم محمد اقبال اور مانومانجی کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر فقیر کالونی اور نگی ٹائون سیکٹر 10میں چھا پا مار کر منشیات فروشی میں ملو ث ملزم میر دل مراد کو گرفتار کر لیا۔مومن آباد تھانے کی پولیس نے ملک چوک مومن آباد بازار میں تیز دھار ڈور اور پتنگ فروشی کے الزام میں ملزم سلمان ولد محمد سلیم کو گرفتار کرلیا ۔ اورنگی ٹاؤن تھانے کی پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث2 ملزمان عمران ولد ہاشم اور سلیم ولد غلام مصطفی کو گرفتار کر لیا ۔ گلشن معمار تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے منشیات فروشی میںملوث ملزم اسماعیل ولد نزر ول عرف نور کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو 100 گرام چرس اور زر فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔ ضلع ویسٹ کے تھانے اورنگی، سرجانی، پاکستان بازار اور منگھوپیر میں مضر صحت گٹکا ماوا تیار/ فروخت کرنے والے 8 ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ضلع ملیر میں پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف وارداتوںمیں ملوث خاتون سمیت 52 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروش، گٹکا فروش اور مفرور سمیت 04 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔تھانہ سولجر بازار پولیس نے 12 ربیع الاول کے دن شہری کی جیب سے موبائل فونز چوری کرنے والے دو ملزمان رحمت اللہ اور شاہد کو بمع فونز کے گرفتار کیا۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری و ایس بی بلدیہ ڈویڑن کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی کی سربراھی میں سعید آباد تھانے کی پولیس پارٹی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سامان سے بھری سوزوکی چھین کر فرار ہونے والے 2ملزمان کو پیٹرولنگ پر موجود موبائل نے سوزوکی کا پیچھا کر کے سعید آباد یوسف گوٹھ گلشن مزدور سے گرفتار کر کے سوزوکی اور سامان برآمد کر لیا ۔