جامعہ جامشورو میں داخلے‘ رجسٹریشن کی تاریخ میں 28اکتوبر تک توسیع

99

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلڑ ڈگری پروگراموں میں داخلے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 28 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر ایاز کیرو کے جاری کردہ بیان کے مطابق یونیورسٹی میں بیچلڑ ڈگری پروگرام میں داخلے کی آخری تاریخ سندھ جامشورو اور اس کے تمام کیمپسز میں 28 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے تاکہ باقی امیدوار اپنے آن لائن فارم جمع کروا سکیں۔