کریم ،،کا مسافروں کے سامان کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

301

کراچی (نمائندہ جسارت)آن لائن ٹیکسی سروس کریم مسافروں کے سامان کی حفاظت میں ناکام، خاتون اپنا آئی فون کار میں بھول گئی ،12روز گزرنے کے باوجودکریم کی انتظامیہ اور ٹیکسی ڈرائیور خاتون کو آئی فون کو تلاش کرنے سے قاصر ہے،کریم کی ہیلپ لائن مسافر کو قیمتی اشیا ء کی تلاش میں مدد کرنے کے بجائے صاف طور پر انکار کردیا ہم آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتے ہیں مسافروں کے سامان کی ذمہ داری کریم کی نہیں ہے انہیں اپنے سامان کی خود حفا طت کرنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق10اکتوبر بروز اتوار کی دوپہر گلشن اقبال کا شی بیوٹی پارلر سے فیڈرل بی ایریا بلاک14 کے لیے آن لائن ٹیکسی سروس کریم کی رائیڈ بک کی گئی تھی، فیڈرل بی ایریا کی رہائشی خاتون اپنا آئی فون پلس8 اترتے ہوئے کریم کی کار میں بھول گئی تھیں تاہم12روز گزرنے کے باوجود آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والے کریم کی انتظامیہ خاتون کوآئی فون کے بارے میں تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں۔ ڈرائیور جس کا نام حا فظ ہے اس کا موبائل نمبر03158636517ہے فون کا ل بھی ریسو نہیں کررہا ہے۔آن لائن ٹیکسی کریم میں سفر کرنے والی خاتون کے شوہر طارق علی خان نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری اہلیہ 10 اکتوبر بروز اتوار کو دوپہر 2 بجے کاشی بیوٹی پارلر سے فیڈرل بی ایریا بلاک14کے لیے کریم کی رائید بک کرائی تھی، سفر کے دوران میری اہلیہ سے اس کا آئی فون پلس اس کے بیگ سے نکل کر گاڑی میں گرگیا اور وہ اترتے ہوئے اپنا آئی فون کار میں ہی بھول گئی جس پر ہم نے فوری طورپر اپنی اہلیہ کے نمبر پر کال کی تو تین چا ر بار بیل بجنے کے بعدآئی فون کی بیل بجنا بند ہوگئی اس کے بعد ہم نے فوری طور پر ڈرائیور کے نمبر پر کال کی تو اس نے کہا کہ مجھے کوئی آئی فون اپنی کار سے نہیں ملا ہے ۔آئی فون کی تلاش کے لیے جب ہم نے کریم کی ہیلپ لائن 04232591411پر کال کی تو ہیلپ لائن پر موجود خاتون نے کہا کہ ہم نے اپنے ڈرائیور سے رابط کیا ہے اس کو کوئی فون نہیں ملا ہے اور کہا کہ کریم میں سفر کے دوران اپنے سامان کی حفاظت کرنا مسافر کی اپنی ذمہ داری ہے کریم اس حوالے سے آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتا ہے آپ کو اپنا آئی فون خود سنبھال کر رکھنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ کریم کی ہیلپ لائن پر موجود خاتون نے ہماری مدد کرنے کے بجائے ہمیں ہی الٹا قصور وار ٹہراتی رہی اور کہا کہ جو مرضی کر لیں ہم آپ کے کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ خاتون کے شوہر نے کریم انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر میری اہلیہ جو کریم کی کار میں غلطی سے اپنا آئی فون بھول گئی تھیں اسے تلاش کر کہ ہمارا قیمتی آئی فون ہمارے حوالے کیا جائے ۔