حیدرآباد: خاتون کا حکام سے وراثت دلانے کا مطالبہ

175

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے گوٹھ صاحب خان چانڈیو کے رہائشی مسماۃ خیر بانو چانڈیو نے بھائیوں کی جانب سے والد کی زرعی زمین سے حصہ نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے بھائی غلام حسین چانڈیو، فرحان چانڈیو ودیگر نے ہمارے والد کی چھوڑی ہوئی سات ایکٹر زرعی زمین پر قبضہ کرکے فصل کاٹ لی اس نے بتایا کہ ہمارے والد پانڈے چانڈیو نے 2 شادیاں کی تھیں جن میں 6 بیٹیاں اور2 بیٹے ہیں بھائی والد کی چھوڑی ہوئی زمین کا حصہ نہیں دے رہے ہیں انصاف فراہم کیاجائے ۔