وزیراعلیٰ کی کرپشن ظاہر کرنا بد تمیزی نہیں‘حلیم عادل شیخ

75

کراچی (نمائندہ جسارت) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا وزیر اعلیٰ سندھ اپوزیشن لیڈر کو بدتمیز کہتے ہیں میں انکی کرپشن بے نقاب کرتا ہوں اس لیے بدتمیز ہوں۔ مراد علی شاہ کل گھٹیا زبان استعمال کی اس کی مذمت کرتا ہوں۔ مراد علی شاہ کو بتانا چاہتا ہوں گدھ اور گیدھ میں کیا فرق ہے۔ سندھ کو پی پی کی گیدھوں نے نوچ نوچ کر تباہ کیا ہے۔سندھ میں محترمہ کی شہادت کے وقت ریکارڈ جلا کر لاکھوں ایکڑ زمینوں پر قبضے کیے کراچی ایسٹ ویسٹ کی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں ہر محکمے میں کرپشن عروج پر پے۔آج میرے حلقے میں نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا پولیس وزاء کے ساتھ لگی ہوئی ہے امن امان تباہ ہوچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو گیدھ کہنا جائز ہے۔ ایم پی اے فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف نے گرین لائن کا وعدہ کیا گتھا وہ بسیں بھی آچکی ہیں۔کیا ہم گدھے ہیں؟وزیر اعلیٰ نے کراچی کی عوام کو ہزاروں بسیں دینے کا اعلان کیا لیکن ایک بس نہیں آئی وزیر اعلیٰ اور بلاول گھاوڑ ہیں جو گدھوں سے اوپر ہوتے ہیں۔