اصل عشق اتباعِ رسول میں پوشیدہ ہے،اسماء ڈوسانی

198

کراچی ( نمائندہ جسارت ) اصل عشق اتباعِ رسول میں پوشیدہ ہے،عشقِ رسول محض چراغاں، میلاد اور نعتیں پڑھنا نہیںہے۔ان خیالات کا اظہار ناظمہ جماعت اسلامی مدینہ منورہ اسماء ڈوسانی نے علاقہ کورنگی غربی کے تحت منعقدہ سیرت النبی کانفرنس میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان وہ خوش نصیب اْمت ہیں جن کے اوپر رحمت للعالمینؐ کو معبوث کیا گیا۔ امتی ہونا اِس بات کا متقاضی ہے کہ دعوت الی اللہ کا جو مشن رحمت للعالمین لے کر اْٹھے تھے اِس کو ہم بھی اپنا مقصدِ زندگی بنائیں۔ کانفرنس میں سرورِ کونین محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہارِ محبت کے لیے ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں قرآن پاک،سیرت اور لٹریچر کی کتب سے مزین اسٹالز بھی لگائے گئے جس میں حاضرین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔