حیدرآباد: بیٹے کی بازیابی کیلیے خاتون کا پریس کلب پر احتجاج

326

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تعلقہ قاسم آباد کے علاقے ثمینہ بنگلوز علی پیلس کی رہائشی مسماۃ سچل خاتون زوجہ نواب خان رند نے بھٹائی نگر پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر بیٹے کو گرفتار کرکے غائب کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس نے بتایا کہ 21اکتوبر کو میرے بیٹے آدم رند کو حیدرآباد کی کورٹ میں حاضری سے واپسی کے دوران بھٹائی نگر پولیس نے گرفتار کرکے غائب کردیا پولیس نے میرے بیٹے آدم پر چوری کا جھوٹا کیس داخل کیا ہے انہوںنے کہاکہ آدم ٹھیلا لگاکر گھر کا گذر بسر کرتا تھا بھٹائی نگر تھانے کے ایس ایچ او زید نوناری ، ایاز سیال نے جھوٹے کیس میں پھنسایا ہے انہوںنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، ڈی آئی جی ، ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی کہ وہ کارروائی کرکے میرے بیٹے آدم رند کو بازیاب کرائیں۔