۔20 اوورز کے عالمی کپ کے افتتاحی روز آسٹریلیا اور انگلینڈ کامیاب

530
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم فتح کے ساتھ آغاز پر مرمسرور پویلین لوٹ رہی ہے

ابوظہبی/دبئی (نمائندہ خصوصی)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 رائونڈ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقاکو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کینگروز نے پروٹیز کی طرف سے دیا گیا 119 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ا سٹیون ا سمتھ 35 اور مارکوس سٹوئنس 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جوش ہیزل ووڈ کو2 کھلاڑی آئوٹ کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ نے دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کے بولرز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے خطرناک دکھائی دینے والی ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے جہاں کرس گیل 13 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ کون کونسے عالمی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت نے پہلا میچ ایک دوسرے کیخلاف کھیلا۔ دفاعی چیمپئن ٹیم 15 اوورز میں صرف 55 رنز پر پویلین لوٹگئی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4، معین علی نے 2، ٹیمل ملز نے 2، کرس جورڈن اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ لی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 56 رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 9ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، جس میں جوز بٹلر نے 24 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکیل حسین نے 2 جبکہ روی رامپال نے ایک کٹ لی۔