الخدمت کے تحت سول اسپتال حیدرآباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

195
حیدرآباد: الخدمت اور ہیلپنگ ہینڈ کے اشتراک سے سول اسپتال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا جارہاہے، عقیل احمد خان، ڈاکٹر سیف الرحمن اور علی محمد پٹھان بھی موجود ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی کے پرواگرام کے تحت ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے سول اسپتال حیدرآباد او پی ڈی میں آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ایم ایس لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد/ جامشورو ڈاکٹر صدیق پہنور، ایڈمن عبدالستا ر جتوئی، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکرٹری نعیم عباسی، ریجنل منیجر ہیلپنگ ہینڈ علی محمد پٹھان، اے ایم ایس ڈاکٹر مجیب کلہوڑاور محمد سلیم خا ن موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،الخدمت فاونڈیشن بے سہارا اور نادار لوگوں کی مدد کے لیے ملک بھر میں دن رات کام کر رہی ہے، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے مریضوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔پانی کی قلت،آلودہ پانی اور اس سے ہونیوالے نقصانات کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی پروگرام کے تحت ملک بھر میں شہروں اور دور دراز پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کے منصوبوں پربھی کام کر رہی ہے۔صاف پانی کی فراہمی اسپتال میں ایک اہم مسئلہ ہے،ہیلپنگ ہینڈ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے لگائے جانے والے فلٹریشن پلانٹ سے ہزاروں مریض فیضیاب ہوں گے، مستقبل میں مزید پانی کے منصوبے بھی لگائے جائیں گے۔