حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں چھاپا

206

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیب کراچی کی ٹیم کا حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں چھاپا۔ ہفتہ وار چھٹی ہونے کے باعث کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جبکہ اہم دستاویزات ٹیم ساتھ لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق چھاپا حراست میں لیے گئے ڈاکٹر مشتاق کی
نشاندہی پر مارا گیا۔ نیب کی ٹیم اکائونٹ آفس سے پنشن کا ریکارڈ بھی ساتھ لے گئی جبکہ نیب کی ٹیم تقریبا تین گھنٹے اکائونٹ آفس میں رہی اور ریکارڈ جمع کرتی رہی۔یاد رہے کہ نیب ٹریژری میں جعلی پنشن کے اجراء اور ریفنڈ واؤچرمیں کرپشن کی تحقیقات کررہی ہے ۔نیب ذرائع کے کہنا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں ڈاکٹر مشتاق،ریٹائرڈ اکاؤنٹ آفیسر سیف اللہ مگسی سمیت پانچ افراد گرفتار ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت کرکے جعلی پنشن بلز اورجعلی ریفنڈ وائوچر بناکرسرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔