چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں ختم

236
بحرالکاہل: چین اور روس کے جہاز گشت کررہے ہیں

بیجنگ؍ ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرالکاہل کے مغربی حصے میں روسی اور چینی جہازوں نے پہلی بار مشترکہ مشن میں حصہ لیا۔ سمندری حدود میں گشت پر مبنی یہ مشقیں گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچیں۔ ا س سے قبل رواں ماہ روس اور چین کے جنگی جہازوں نے اپنی اولین جنگی مشقوں میں بھی شرکت کی تھی۔ ادھر امریکا کے قریبی اتحادی ملک جاپان کی جانب سے ان مشقوں پر کڑی نگاہ رکھی گئی۔ حالیہ برسوں میں مغرب کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوریوں کے تناظر میں بیجنگ اور ماسکو کے تعلقات میں گرم جوشی دیکھی جا رہی ہے۔ دونوں نے دفاعی اور سفارتی سطح پر اپنے تعلقات کو وسعت دی ہے۔