اسلام آباد میں احتجاج: دیگر صوبوں سے 30 ہزار پولیس اہلکار طلب

639

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ممکنہ احتجاج سے محفوظ رکھنے کیلئے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کر لی گئی۔

 ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ نے ہنگامی اقدامات کیے ہیں پنجاب، آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا سے پولیس کے30ہزارجوان بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر سے10،10 ہزار جوان و افسران طلب کیے گئے ہیں۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر سے پولیس نفری کو سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کیلئے تینوں سیکریٹریز کو مراسلے بھجوادئیے ہیں۔

پولیس نے کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا ہے۔ جڑواں شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔