ملک میں کوروناوائرس کے مزید 15 مریض انتقال کرگئے

448

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 552 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 842 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 359 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 945 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 24 ہزار 81 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 648 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 لاکھ 15 ہزار 505 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 179 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار 536 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 6 لاکھ 81 ہزار 520 افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ اب تک 10 کروڑ 16 ہزار 587 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 67 ہزار 142 ہوچکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 540 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 818 مریض پورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 891 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 349 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 710 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 655 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 938 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 428مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 171 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 354 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 382 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے۔