کوویڈ19 کی تشخیص کا تیز اور سستا طریقہ

454

چین نے کوویڈ 19 کی تشخیص کا نیا طریقہ کار ایجاد کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے سائنسدانوں نے کوویڈ 19 کی کم لاگت اور تیز ترین طریقے کے ‏تحت تشخیص کا ٹیسٹ تیار کیا ہے۔

پیکانگ یونیورسٹی کے کالج انوائرمینٹل سائنسز اینڈ انجینئرنگ کے ماہرین نے ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جو نہ ‏صرف سستا ہے بلکہ مستند اور تیزتر بھی ہے۔

اس ٹیسٹ کے لیے کسی بھی فرد کو ایک خاص بیگ میں 30 سیکنڈ کے لیے سانس خارج کرنا ہو گی جس کے اگلے ‏‏10 منٹ میں تجزیے کے بعد نتیجہ آ جائے گا۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک مستند طریقہ کار ہے جس پر پی سی آر ٹیسٹ سے گھبرانے والوں کو ریلیف ملے ‏گا۔

اس ٹیسٹ کی لاگت 10 یوآن ہے جب کہ پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 80 یوآن ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹیسٹ کی ‏افادیت 91 سے 100 فیصد تک دریافت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس نئی ٹیکنالوجی کے لیے کسی قسم کے جز یا ‏مرکب کی ضرورت نہیں اور یہ ٹیسٹ سستا بھی ہے۔