کندھکوٹ، ن لیگ کا مہنگائی کیخلاف سخت احتجاج

148

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ میں ن لیگ کی جانب سے مہنگائی کیخلاف احسان علی سومرو، غلام حیدر ملک، ضمیر خلجی، سنتوش اگروال، راج کھنہ کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے نااہل کی حکومت میں دال، چینی، آٹا ودیگر اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ موجودہ وفاقی حکومت نے ریکارڈ توڑ کرپشن کی ہے ہم سپریم کورٹ آف پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران نیازی کی حکومت میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لے کر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کم کی جائیں عوام کو ریلیف دیا جائے پی ٹی آئی کی حکومت کو گھر بھیج کر دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔