سیاسی سربراہوں کو بلدیہ میں مداخلت کااختیار نہیں ہوتا

248

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملک کو مشکلات سے نکالنے ، ملک کی ایکسپورٹ میں 25ارب ڈالر سالانہ کا اضافہ کرنے کیلیے صوبائی حکومت سیاسی جماعتوں اور نوکر شاہی کی مدوخلت کے بغیر مرسم کے لحاظ سے پھل دینے والے درخت شہر ، شاہراہوں پر لگاکر دو کروڑ بیروزگار افرا دکا ذریعہ روزگار بنایا جاسکتا ہے، ملکی مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کیلیے ہوم انڈسٹری وجود میں لانے کیلیے سٹیزن کمیونٹی بورڈ وجود عمل میں لاکر برادریاں تاجروں کی تنظیم عہدیدار مخیر حضرات فلاحی اداروں کو شامل کرکے ملک کو تباہی سے بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بنیادی جمہوریت بااختیار ممبر بنادی جمہوریت ساڑھے3 لاکھ گورنر کی سربراہی میں ضلعی سطح پر ممبربنیادی جمہوریت کے سربراہان بلدیاتی نظام میں تبدیلی لاسکتے ہیں، صوبوں کے بجائے این ایف سی ایوارڈ بلدیہ کو ویدنے سے حکومت گھبرائے نہیں، دور ایوب کا نظام بنیادی جمہوریت عوام کو اقتدار کا حق دیتا ہے، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو بلدیہ میں مداخلت کااختیار نہیںہوتا کوئی اور ناکام بلدیاتی نظام عوام کو قبول نہیں۔