حافظ امان اللہ تنیو قائم مقام امیر ضلع سکھر

219

سکھر( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا سلطان احمد لاشاری ایڈووکیٹ کی شہر سے عدم موجودگی کی بناء پر حافظ امان اللہ تنیو قائم مقام امیر ضلع سکھر ہونگے،مولانا سلطان لاشاری کی نجی مصروفیات کے سلسلے میں بیرون شہر جانے پر حافظ امان اللہ تنیو کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مقرر کیاگیا، ایک اجتماع میں حافظ امان اللہ تنیو نے قائم مقام امیر ضلع سکھرکا حلف اٹھایا۔