کالعدم انجمن سرفروشان اسلام کو میلادالنبی منانے کا حق نہیں

271

ٹنڈوآدم (پ ر)گوہر شاہی بدترین گستاخ رسول ہے ،کالعدم انجمن سرفروشان اسلام کو میلادالنبی منانے کا حق نہیں ،ان کے بینرزاتارے جائیں ،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان ،پاسبان ختم نبوت پاکستان ،شبان ختم نبوت سندھ کے مرکزی رہنمائوں مفتی محمد طاہر مکی ،مولانا محفوظ الرحمن شمس،قاری عبدالرحمن الحذیفی ،قاری محمد عارف شیخ ،حافظ میر اسامہ سموں ،قاری ابراہیم سموں اورمفتی نافع مصطفی انڈھڑ نے گوہر شاہی کی تنظیم کالعدم انجمن سرفروشان اسلام کی جانب سے حیدرآباد، کوٹری، جامشورو سمیت کئی مقامات پر میلادالنبی کے بینرزآویزاں کیے جانے پر جمعہ کویوم احتجاج منایا،جمعہ کے اجتماعات سے خطاب میں علما نے کہا کہ ہمارے قائدعلامہ احمد میاں حمادی نے سن2000ء میں ملعون ریاض احمد گوہر شاہی پر توہین رسالت،توہین اسلام ،توہین قرآن اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا اور میرپور خاص کی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جسٹس عبدالغفور میمن نے جرم ثابت ہونے پر 98سال کی سزاسنائی ،پھر گزشتہ سال اس کی تنظیم کو اداروں نے کالعدم قراردیا لیکن انتظامیہ اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور گوہر شاہی والے خودکو بریلوی مسلک کا ظاہر کرکے مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں ۔مفتی طاہرمکی نے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی الصدیقی مرحوم اور ڈاکٹر ابولخیر محمد زبیر سمیت کئی بریلوی مفتیان کرام نے گوہر شاہی کو کافر قراردیا ہے اس لیے حکومت انہیں مسلمان ظاہر کرنے سے روکے اور ان کی غیرآئینی اور غیر قانونی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔