بی اے پی اور اپوزیشن کا لاپتا ارکان کی بازیابی کےلیے گورنر کو خط

248

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی اور متحدہ اپوزیشن نے مبینہ لاپتہ ارکان کی بازیابی کے لیے گورنربلوچستان، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس بلوچستان کو خط لکھ دےے۔ خط کے متن میں کہاگیاہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تحریک پر اکبر آسکانی، بشریٰ رند، لیلیٰ ترین اور ماہ جبین نے دستخط کیے تھے، مذکورہ ارکان نے اجلاس میں حاضر ہوکر اپنے موقف کی تائید میں عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ لینا تھا لیکن جام کمال نے مذکورہ ارکان کو گرفتارکرکے حبس بے جا میں رکھاہے جو قابل مواخذہ جرم ہے، لہٰذا آپ سے استدعا ہے کہ اکبرآسکانی ،بشریٰ رند،لیلیٰ ترین اور ماہ جبین شیران کو فوری طورپر بازیاب کرائیں اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ درخواستوں پر سردارعبدالرحمن کھیتران ،ملک سکندرایڈووکیٹ، ملک نصیراحمدشاہوانی ،نصراللہ زیرے ،میراسد اللہ بلوچ،میر یونس عزیز زہری ،عبدالواحد صدیقی اور محمداکبر مینگل نے دستخط کیے ہیں۔