ماسکو: اسرائیلی وزیر اعظم کی روسی صدر سے ملاقات‘ ایران اور شام پر گفتگو

455
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیت ملاقات کررہے ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورے پر روس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے شام اور ایران کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر پیوٹن کو آگاہ کیا کہ تل ابیب شام پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا ،جب کہ روسی صدر نے مطالبہ کیا کہ شام پر حملوں میں حکومتی اداروں اور بنیای ڈھانچے کو نشانہ نہ بنایا جائے۔