شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت مآرب میں خوراک تقسیم

253
صنعا: شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے مآرب میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے ہنگامی خوراک پروگرام کے تحت یمن کے جنگ زدہ علاقے مآرب میں 1800 بے گھر خاندانوں میں خوراک کی شکل میں امداد فراہم کی ۔ یمن میں 11ہزارسے زائد خاندان حوثی ملیشیا کی چھیڑی جنگ کی وجہ سے گھر بارسے محروم ہو کر عارضی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ مآرب کے تمام علاقے جنگی حالات کا سامنا کررہے ہیں اور شہری گھروں باہر زندگی بسر کرنیاور عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ حوثی ملیشیا بیلسٹک میزائلوں، ڈرون طیاروں سے آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔