سری نگری: کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیاگیا

292

سرینگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض انتظامیہ نے ایک بار پھرلوگوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے میڈیا کو ٹیلی فون پر بتایا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکارں کی بھاری تعداد نوہٹہ میں تعینات کی گئی تھی جنہوں نے انہیں نماز جمعہ ادا کرنے کی غرض سے تاریخی جامع مسجد کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے لوگوں کو جامع مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مسجد کے دروازے کو مقفل کردیا۔ علاوہ ازیں قابض انتظامیہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے زیرتسلط علاقے کے دورے سے قبل وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور پابندیاںمزید سخت کر دی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امیت شاہ (آج) ہفتہ کے روز کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں ۔