“ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ” 11 جنوری 2022سے شروع ہوگی

344

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دنیا بھرمیں مشہورومعروف نمائش”ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ” 11 جنوری 2022سے شروع ہوگی ا ور14 جنوری2022 تک جاری رہے گی۔4روزہ عالمی شہرت یافتہ نمائش ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ میںٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)شرکت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل کی دنیا کا سب سے بڑا بین الاقوامی تجارتی میلہ 11 سے 14 جنوری 2022 تک فرینکفرٹ میں منعقد ہونے جارہا ہے۔میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے عمر صلاح الدین کے مطابق پاکستان کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ 2022 میں پاکستان پویلین کے ساتھ شرکت کرے گی۔اس میلے سے نہ صرف یورپی مارکیٹ کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستانی نمائش کنندگان پاکستان میں خریداروں کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی بھی تیار کرسکیں گے۔ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ کے لیے 15 اسکوائرمیٹرکااسٹینڈ9لاکھ90ہزار روپے روپے میں دستیاب ہے اوراسٹینڈ بک کرانے کے لیے ٹی ڈی اے پی کے ذریعے درخواست دینے کی آخری تاریخ 5نومبر 2021ہے۔ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ 2020 میںپاکستان سے 56 نمائش کنندگان نے پاکستان پویلین کے تحت حصہ لیا اور 175 نمائش کنندگان نے انفرادی طور پر شرکت کی تھی جو کہ پاکستان سے کسی بھی نمائش میں سب سے بڑی شرکت ہے۔ واضح رہے کہ سال 2020 میں دنیا بھر سے 2 ہزار 952 نمائش کنندگان اور 63 ہزار خریدار اور تجارتی زائرین نے شرکت کی تھی۔