کراچی چیمبر جوڑیا بازار کے مسائل حل کرائے گا،محمد ادریس، زبیرموتی والا

398

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ادریس اوربزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے چیئرمین زبیر موتی والا نے جوڑیا بازار کے تاجروں کو درپیش مشکلات کے حل کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی چیمبر جوڑیا بازار کے تاجروں، دکانداروں کو درپیش تمام مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے گا اور ان کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی پوری کوشش کرے گا تاکہ تاجر اور دکاندار جو کے سی سی آئی کا لازمی جزو ہیں وہ بغیر کسی پریشانی اپنی کاروباری سرگرمیاں باآسانی انجام دے سکیں۔ انہوں نے یہ یقین دہانی سابق صدر کے سی سی آئی اور ملک کے معروف امپورٹرمحمد ہارون اگر کی قیادت میں ملنے والے وفد کے ساتھ اجلاس میں کرائی جس نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے چیمبر کا دورہ کیا۔