اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 173.70روپے ہو گئی

520

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 174روپے اور قیمت فروخت 174.10 روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 174روپے سے گھٹ کر173.70روپے ہو گئی ۔