ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تولہ سوناسوا لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

271

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے جمعہ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تولہ سوناسوا لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ۔ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا 1لاکھ 25 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونا1201روپے کے اضافے سے1لاکھ7ہزار682روپے ہو گیا ۔