چھت سے گرنے والی خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

269

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میںحادثات و واقعات میں خاتون سمیت 5افرادجاں بحق ہوگئے دیگر واقعا ت میں 7 افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال زینب اسکوائر فلیٹ میں بیٹے کے تشدد سے باپ جاں بحق ،جبکہ ملزم کی ماں بھی زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال زینب اسکوائر سے 70 سالہ شخص کی لاش بر آمد ہوئی، جاں بحق شخص کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی، پولیس نے تفتیش کی تو پتا چلا مقتول بیٹے کے تشدد سے جاں بحق ہوا اور اس کی اہلیہ کو ریسکیو ٹیم نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمارمیوہ شاہ قبرستان یونائٹیڈ کالونی کے قریب آ پسی جھگڑے میں نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وارسے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اسپتال میں مقتول کی شناخت 55سالہ احمد ولد محمد کے نام سے ہوئی ۔ادھر لانڈھی کے علاقے لانڈھی بختاور گوٹھ PSO پمپ کے قریب آپسی جھگڑے میں نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار سے28سالہ عمر زمان ولد لاجبر کو قتل کر دیا،اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن مائی گاڑی چوکی کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 40سالہ ظفر ولد دین محمد کے نام سے ہوئی،کھارادر اللہ رکھا پارک جیوانی کچن کے قریب فلیٹ کی چھت سے گر کر 60 سالہ خاتون روشن زوجہ عبدالستار شدید زخمی ہوگئی جس کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج سول ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔