بلاول کی تمام اضلاع میں انڈسٹریل زون قائم کرنے کی ہدایت

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول سے بلاول ہائو س کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے چیئرمین بلاول کو اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بلاول نے جام اکرام اللہ دھاریجو صوبے میں صنعتی ترقی کے لیے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں سندھ میں صنعتی زونز کو بہتر انفرااسٹرکچر فراہم کرنے اور سندھ کے تمام اضلاع میں انڈسٹریل زون قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ صنعتوں کے قیام سے صوبے میں روزگار کے مزید مواقع میسر آئیں گے اور صوبے میں خوشحالی ہوگی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی دونوں رہنمائوں میں تبادلہ خیال ہوا۔