دستا ویزا ت گم ہو نے کی صورت میں متعلقہ ڈائریکٹر ذمہ دا ر ہو گا‘سیکرٹری اطلاعات

287

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی نے محکمہ اطلاعات کے افسران و ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فرائض ، ایمانداری ، محنت ، لگن اور جانفشانی سے ادا کریں تاکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی اور اقدامات سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جاسکے‘انہوںنے افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر میں سر کا ر ی ریکا ر ڈ کو محفوظ طریقہ سے رکھا جا ئے جبکہ تما م ضرور ی فا ئلو ں کو تین دن کے اندر نمٹا یا جا ئے۔انہو ںنے مزید کہا کہ ڈیڈ اسٹا ک رجسٹر و دیگر کو ئی بھی ضرور ی دستاویزات گم ہو نے کی صو ر ت میں متعلقہ ڈائریکٹر ذمے دا ر ہو گا ،انہو ں نے اشتہا رات کے اجراکے سلسلے میں شفافیت کی اہمیت پر زور دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات کے مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔