اینٹی کرپشن نے 2اداروں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

311

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی محکمے اینٹی کرپشن کے ایسٹ اور ویسٹ زون نے رجسٹرار آفیس جمشید-2 اور نارتھ کراچی اربن اسپتال میں کارروائیوں کے دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارتوں کی رجسٹریاں کرنے اور رشوت وصولی کی عوامی شکایات پر رجسٹرار آفیس جمشید 2 پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا،کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الوہاب طالبانی کی سربراہی میں کی گئی۔متعلقہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد سب رجسٹرار ولی محمد شیخ اور پیشگار منور دھاریجو کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ادھر اینٹی کرپشن ویسٹ زون نے نارتھ کراچی میں اربن ہیلتھ اسپتال پر چھاپامارا کارروائی کے بعد اسپتال کے اکاؤنٹس کا2سالہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا، کارروائی بجٹ میں خور برد کی شکایات پر کی گئی۔