ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان

506

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاک بھارت میچ کے لیے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخرزمان، محمدحفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حیدر علی بھی شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل کریں گے، تمام کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ریکارڈ ہمیشہ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں، ورلڈ کپ میں بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے، بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی محنت کرنا ہوگی، ورلڈ کپ کا کوئی بھی میچ آسان نہیں ہوگا۔