خنجراب نیشنل پارک میں نایاب برفانی چیتے کے بچوں کی ویڈیو جاری

804

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) نے خنجراب نیشنل پارک میں نایاب برفانی چیتے کے بچوں کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

برفانی چیتے کے بچوں کی ویڈیو برفانی چیتے کے عالمی دن پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی مناسبت سے جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں چیتے کے دو بچوں کے نایاب مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

پاکستان میں برفانی چیتے کے رہائشی مقامات 80 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پائے جاتے ہیں۔ برفانی چیتوں کی موجودگی اونچائی پر موجود ان کی رہائشگاہوں کی بہترین ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔