ملک میں کورونا ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی

503

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی، 3 کروڑ افراد نے ایک ڈوز لگوائی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جو افراد کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ مقررہ وقت پر دوسری ڈوز بھی ضرور لگوائیں۔