“گورنر اسٹیٹ بینک نے پہلے مصر کابیڑاغرق کیا اب پاکستان کی باری ہے”

386

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں، رضا باقر نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستان کی باری ہے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر گورنراسٹیٹ بینک کی انوکھی منطق پر لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے ملک کا دیوالیہ کر دیا ہے، رضا باقر کہتے ہیں ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں کہ 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا؟

خواجہ آصف نے کہا کہ رضا باقر نے سنگدلی دکھائی، وہ الیکشن لڑیں، منتخب ہو کر آئیں اور یہاں بات کریں، ملک کو تباہ کرنے کے بجائے معیشت کو مستحکم کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔