اپوزیشن جماعتوں کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری

1268

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) سمیت جماعت اسلامی پاکستان  نے ملک گیر مہنگائی کے خلاف احتجاج شروع کردیے، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں مظاہروں کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں  نے مہنگائی کے خلاف آج ملک بھر میں احتجا جی مظاہروں کااعلان  کیا ہے، جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، جس میں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

پی ڈی ایم اور جماعت اسلامی پاکستان کے کارکنا ن نے بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاج کیا، جس میں مظاہرین کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن میں مہنگائی کو ختم کرنے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے دووقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے، پہلے ہی مہنگائی کم تھی نا کہ اس حکومت نے پیٹرول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے گھر کا چولہا جلانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔