بہتر صحت اب ایک کِلک کی دوری پر

462

بنکاک کے ایک سرکاری اسپتال میں مریضوں کے بڑی تعداد میں شرکت کرنے کے بعد ڈاکٹر انوچا پنوئی نے مریضوں کے درد کو سمجھا۔ ایک ہی وقت میں مدد کی اشد ضرورت اور طبی ماہرین تک رسائی محدود ہونے سے پیدا ہونے والے جذباتی درد کو انہوں نے بھی محسوس کیا۔

ڈاکٹر انوچا نے کہا ، “حقیقت یہ ہے کہ مریضوں کو ماہرین کی طرف سے وہ تعاون نہیں مل پاتا جو ان کیلئے راحت کا سبب بن سکتا ہے. طبی ماہرین مریضوں کو درست علاج فراہم کرنے کے قابل ہوتے ہیں مگر حالات و مواقع بعض اوقات اتنے پیچیدہ ہوجاتے ہیں کہ ایسا ممکن نہیں ہو پاتا اور یہ ایک تکلیف دہ درد ہے۔”

اس مشکل کو سمجھتے ہوئے ڈاکٹر انوچا نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ‘ڈاکٹر اے ٹو زیڈ’ کی بنیاد رکھی تاکہ ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جائے جہاں مریض اپائنٹمنٹ لے سکیں ، طبی ماہرین سے مشورہ کریں اور علاج کروائیں۔

ڈاکٹر اے ٹو زیڈ، بطور اسٹارٹ اپ کمپنی نے اسمارٹ فون ایپلی کیشن کو جنم دیا جو اب ایپ سٹور اور گوگل پلے پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

ڈاکٹر انوچا جو کمپنی کی سی ای او کے طور پر بھی کام کرتی ہیں، نے کہا کہ ڈاکٹر اے ٹو زیڈ کی خدمات کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ جس میں سے سب سے پہلا اور ضروری ایک ماہر کمیونٹی پلیٹ فارم پیش کرنا ہے. یہ 22 سے زائد شعبوں پر محیط 1000 سے زائد طبی ماہرین کی دستیابی کو ممکن بناتا ہے۔