وزنی ترین کدو میں معمولی نقص، کسان ہزاروں ڈالرز جیتنے سے رہ گیا

988

وسکونسن کے ایک کسان نے 2،520 پاؤنڈ کا ایک کدو اُگایا جس کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا کدو ہوگا لیکن ایک شگاف کی وجہ سے اسے یہ اعزاز نہیں مل سکا۔

کسان مائیک شمٹ نے کہا کہ وہ برسوں سے دیوہیکل کدو اگاتے رہے ہیں لیکن اس سال پہلی بار ان کا ایک کدو 2500 پونڈ سے تجاوز کرگیا۔

خیال کیا جارہا تھا کہ شمٹ کا 2،520 پاؤنڈ کا کدو اس سال سب سے بڑا کدو شمار ہوگا لیکن اس پر ناخن کے سائز کے برابر شگاف کی وجہ سے یہ اعزاز حاصل نہ ہوسکا۔

یہ کدو کیلی فورنیا میں ہونے والے سیف وے ورلڈ چیمپئن شپ پمپکن 2021 میں شمٹ کو 22،680 ڈالرز کا انعام حاصل کرواسکتا تھا. شمٹ نے کہا کہ وہ اب مستقبل میں دوبارہ اس انعام کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے.