کورونا وبا کے دوران سگریٹ نوشی سے متلعق اہم انکشاف

368

پچھلے ڈیڑھ سال سے جہاں دنیا بھر میں کوویڈ 19 میں اضافہ ہوا ہے وہیں کچھ لوگوں کی پرانی بری عادتیں لوٹ آئی ہیں یا اپنالی گئی ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ کورونا وبا کے 15 مہینوں کے دوران سگریٹ کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو ان کے اپنے اعداد و شمار سے 14 فیصد زیادہ ہے.

تاہم یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ آیا اس اضافے کی وجہ تمباکو نوشی کرنے والوں کا زیادہ سگریٹ نوشی کرنا ہے یا سابق تمباکو نوشی کرنے والوں نے دوبارہ شروع کردیا ہے یا لوگوں نے نئی نئی تمباکو نوشی شروع کی ہے. وجہ جو بھی ہو، ماہرین پریشان ہیں۔

امریکن کینسر سوسائٹی کے ایک پرنسپل سائنسدان اور مطالعہ کے شریک مصنف سیموئیل اسارے نے کہا ، “مطالعہ تمباکو نوشی میں اضافے کے بالواسطہ ثبوت فراہم کرتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ فروخت اور کھپت کے درمیان مضبوط تعلق ہے۔”