الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

248

اسلام آباد ( آن لائن )الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم د یدیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت اسلام آباد میں رکن الیکشن کمیشن نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے کی۔اعظم سواتی کے وکیل کے جونیئر وکیل تنویر کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ وکیل چودھری فیصل عدالت عظمیٰ میں مصروف ہیں، وہ کمیشن کے نوٹس کا جواب دینگے ۔رکن الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے استفسار کیا کہ کیا آپ
نے سینئر وکیل سے کیس پر بریفنگ نہیں لی؟کیا آپ نے نوٹس نہیں پڑھا۔ نوٹس میں وفاقی وزیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے، رکن الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ وکالت نامہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 26 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔