وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا

128

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بل مشترکہ اجلاس میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نومبر میں بلایا جائیگا۔