نیب اسپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار نہ کرسکی، نمائشی کارروائیاں جاری

167

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب کراچی آغا سراج درانی کی گرفتاری کیلیے نمائشی کارروائیوں سے آگے نہ بڑ ھ سکا، ضمانت مسترد ہونے کے 7 روز بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کوگرفتار نہ
کیا جاسکا، سندھ ہائیکورٹ نے 7 دن پہلے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی نیب حکام کراچی اور گڑھی یاسین میں موجود ان کی ریکارڈ میں موجود کم از کم 5 رہائش گاہوں سے واقف ہیں ا س کے باوجود نیب نے بوٹ بیسن میں واقع صرف ایک گھر پر چھاپہ مارنے کی کوشش کی جس میں بھی وہ کامیاب نہ ہوسکی اور گھر کے باہر سے ہی واپس چلی گئی، نیب نے سراج دررانی کی گرفتاری کی غرض سے کراچی کے بحریہ ٹاؤن اور گڑھی یاسین میں ان کی کسی دوسری رہائش گاہ پرکارروائی نہیں کی تاحال آغا سراج درانی سمیت 9 ملزمان کی عدم گرفتاری نیب کیلیے سوالیہ نشان بن گئی۔