شوکت ترین کی قومی اقتصادی کونسل کی ممبر شپ برقرار رکھنے کی سمری منظور

208

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر شوکت فیاض احمد ترین کی قومی اقتصادی کونسل کی ممبرشپ برقرار رکھنے کی سمری منظور کرلی۔ شوکت فیاض احمد ترین وزیر خزانہ کے بجائے اب بطور مشیر کونسل کے ممبر رہیں گے۔صدر ڈاکٹر
عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت سمری منظور کی ہے۔